بھارتی اداکارہ کار حادثے میں ہلاک

 بھارتی اداکارہ ویبھوی اپادھیائے کار حادثے میں چل بسیں۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے پروڈیوسر و اداکار جے ڈی مجیتھیا نے اداکارہ کی موت کی خبر مداحوں کو دی اور بتایا کہ ان کی گاڑی کو بھارت کے شمالی علاقہ جات میں حادثہ پیش آیا۔



انہوں نے اسٹوری میں لکھا کہ ’ زندگی بہت غیر متوقع ہے، ایک بہترین اداکارہ اور دوست ویبھوی اپادھیائے، جنہوں نے ’سارا بھائی ورسیز سارا بھائی‘ میں ’جیسمین‘ کا کردار نبھایا تھا، ان کی گاڑی بھارت کے شمالی علاقہ جات میں حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں وہ زندگی کی بازی ہار گئیں'۔

جے ڈی مجیتھیا نے گزشتہ شب انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ان کے اہلخانہ آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے انہیں کل صبح 11 بجے ممبئی لے کر آئیں گے‘۔

خیال رہے کہ ویبھوی اپادھیائے نے دیپیکا پڈوکون کے ساتھ 2020 میں فلم ’چھپاک‘ اور ’تیمیر‘ (2023) میں بھی کام کیا تھا۔


اس کے علاوہ وہ کئی ویب سیریز سمیت پروگرام سی آئی ڈی اور عدالت میں بھی نظر آئی تھیں۔




Previous Post Next Post