کراچی: جناح اسپتال کراچی کی سابق ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔
ڈاکٹر سیمی جمالی کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور وہ گزشتہ کئی روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔
اب اہل خانہ نے اُن کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہفتے کے روز انہوں نے اسپتال میں اپنی آخری سانس لی۔
ڈاکٹرسیمی جمالی کی نمازجنازہ کل بعدنمازعصرجےپی ایم سی مسجدمیں ادا کی جائےگی
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ڈاکٹر سیمی جمالی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ڈاکٹر سیمی ایک بھادر اور مظبوط خاتون تھیں‘۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مرحومہ کے بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔