مردان میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر ) کے مجسمے کی بے حرمتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
گزشتہ دنوں عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملزم نے مردان میں مظاہرے کے دوران کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کی بےحرمتی کی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزم رحمت اللہ کو مردان سےگرفتار کرلیا گیا اور ملزم کی گرفتاری سٹی پولیس کی جانب سے یقینی بنائی گئی۔