بھارتی ریاست کیرالہ میں 70 سالہ بزرگ شہری کی جیب میں موبائل فون پھٹ گیا اور آگ بھڑک اٹھی۔
انڈین میڈیا کے مطابق جمعرات کی صبح ریاست کیرالہ کے ضلع تھریسور میں ایک چائے کی دکان پر 70 سالہ بزرگ الیاس کرسی پر بیٹھے چائے پی رہے تھے کہ اچانک ان کی قمیض کی سامنے والی جیب میں رکھا موبائل فون پھٹ گیا اور آگ لگ گئی۔
تاہم آگ لگنے کی وجہ سے بزرگ شہری نے موبائل فوراً اپنی جیب سے نکالا اور زمین پر پھینک دیا لیکن اس دوران ان کی قمیض کو آگ نے پکڑ لیا۔