میکسیکو میں فٹبال گراؤنڈ پر حملہ؛ 6 کھلاڑی ہلاک سمیت 17 افراد ہلاک

 میکسیکو کے صوبے ہڈالگو کے فٹبال گراونڈ پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 کھلاڑیوں سمیت سترہ افراد ہلاک ہوگئے



عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی پولیس کے ڈائریکٹر الیجانڈرو روسالیس نے بتایا کہ فٹبال گراؤنڈ میں مقامی ٹیموں کے درمیان میچ ہو رہا تھا۔ حملہ آور ہمسائے صوبے سے تعلق رکھتے تھے۔

پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ صوبے ہڈالگو کا ہمسائے صوبے سے تنازع چل رہا ہے اور اس دشمنی نے ماضی میں بھی کئی بے گناہوں کی جانیں لی ہیں۔

حملہ آوروں نے فٹبال گراؤنڈ میں چاروں طرف گولیاں برسائیں ، فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچ گئی جب کہ حملہ آور فرار ہوگئے۔


اسی طرح ایک اور صوبے موریلوس میں ستمبر 2022 میں بھی ایک فٹبال گراونڈ پر مسلح حملہ کیا گیا تھا جس میں 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Previous Post Next Post