اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔
خلیجی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائی حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے جن میں 5 خواتین اور 5 بچے بھی شامل ہیں جب کہ حملوں میں 70 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ اسرائیلی بمباری میں فلسطینی اسلامک جہاد موومنٹ کے کئی کمانڈرز بھی شہید ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیل کی جانب سے جمعرات کی صبح جہادی کمانڈرز کو نشانہ بنانے کے لیے ایک ہی مقام پر کئی راکٹ فائر کیے گئے۔
اس کے علاوہ مسلسل اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں غزہ کی پٹی پر متعدد گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔