احسان اللہ نے نجیب کو بال لگنے کے بعد ان کے پاس جاکر پشتو میں کیا کہا تھا؟

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر احسان اللہ کا کہنا ہے کہ  کوشش یہی ہے کہ جب بھی موقع ملے اپنی اسٹرنتھ کے مطابق بولنگ کروں۔



لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں احسان اللہ نے کہا کہ لینتھ بال اور  یار کر  بالز  پر محنت کررہا ہوں، امید ہے کہ آئندہ میچز میں فرق نظر آئے گا، عمر گل کے ساتھ اچھی بولنگ کرنے کا ہنر سیکھ رہا ہوں، شعیب اختر لیجنڈ ہیں ان کا ریکارڈ کوئی نہیں توڑسکتا کوشش کرتا ہوں کہ تیز سے تیز گیند کروں۔


انہوں نے بتایا کہ افغان بیٹر نجیب کو بال لگنے کے بعد ان کے پاس گیا اور  پشتو میں سوری کیا، اس نے کہا کوئی بات نہیں یہ کھیل حصہ ہے۔


خیال رہے کہ حالیہ پاک افغان سیریز میں احسان اللہ کے باؤنسر پر نجیب زخمی ہوگئے تھے۔

Previous Post Next Post