قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد سلمان نے جدید ترین بلٹ پروف گاڑی خرید لی

 بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد اپنے لیے جدید ترین بلٹ پروف گاڑی خرید لی ہے۔



میڈیا رپورٹس کے مطابق دھمکی آمیز ای میلز موصول ہونے کے بعد ممبئی پولیس نے سلمان خان کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا تھا تاہم اس کے باوجود دبنگ خان کو محسوس ہوا کہ انہیں اپنی سکیورٹی کا خود بھی انتظام کرنا چاہیے اور اس مقصد کیلئے انہوں نے جدید بلٹ پروف گاڑی خرید لی ہے۔


اطلاعات کے مطابق سلمان خان نے جو گاڑی خریدی ہے وہ فی الحال پورے بھارت میں دستیاب نہیں اور اسے بیرون ملک سے درآمد کیا گیا ہے۔


اس گاڑی کا ماڈل  نسان پٹرول ایس یو وی  ہے۔ بھارتی آٹوموبل مارکیٹ میں فی الحال یہ گاڑی دستیاب نہیں ہے۔



سلمان خان نے جو گاڑی خریدی ہے وہ جنوبی ایشیا میں دستیاب مہنگی ترین گاڑیوں میں سے ہے اور زیادہ تر لوگ اسے سکیورٹی مقاصد کیلئے ہی استعمال کرتے ہیں۔


خیال رہے کہ حال ہی میں سلمان خان نےخود کو ملنے والی دھمکیوں سے متعلق کہا تھا کہ ’پورے انڈیا کے بھائی جان نہیں ہیں، کسی کی جان بھی ہیں، بہت ساروں کی جان بھی ہیں، بھائی جان ان کیلئے ہیں جو کہ بھائی ہے اور ان کے لیے ہیں جسے ہم بہن بنانا چاہتے ہیں۔‘


سلمان خان ان دنوں اپنی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان  کی تشہیر میں مصروف ہیں جو عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی۔

Previous Post Next Post