معروف ہالی وڈ ہدایتکار ڈیکسٹر فلیچر نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی مشہور فلم کا سیکوئل بنانے کی خواہش ظاہر کر دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی وڈ ہدایتکار ڈیکسٹر فلیچر جو ان دنوں اپنی آنے والی فلم گھوسٹڈ کی تشہیر میں مصروف ہیں نے بالی وڈ فلم کی ہدایتکاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں ڈیکسٹر فلیچر سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ بالی وڈ فلم کی ہدایتکاری کرنا چاہیں گے؟ جس کا فوراً جواب دیتے ہوئے انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم 'کل ہو نہ ہو' کا سیکوئل بنانے کی خواہش کی۔
انہوں نے کہا کہ میں کل ہو نہ ہو 2 کی ہدایتکاری کرنا چاہوں گا، مجھے یہ کرنے میں مزہ آئے گا ، یہ ایک بہترین تجربہ ہوگا۔
واضح رہے کہ 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم کل ہو نہ ہو کی کہانی کرن جوہر نے لکھی تھی جبکہ ہدایتکاری نِکھل ایڈوانی نے کی تھی، اس فلم نے دو نیشنل ایوارڈز اور 8 فلم فیئر ایوارڈزجیتے تھے۔
کل ہو نہ ہو میں شاہ رخ خان، پریتی زنٹا اور سیف علی خان نے مرکزی قردار ادا کیا تھا۔