راگھو چڈھا سے رشتے کی خبروں پر بالآخر پری نیتی چوپڑا کا بیان سامنے آگیا

 بالی وڈ اداکارہ پری نیتی چوپڑا نے عام آدمی پارٹی کے رہنما اور بھارتی راجہ سبھا کے کم عمر ترین رکن راگھو چڈھا سے رشتے کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔



ان دنوں پری نیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا  کے رشتے سے متعلق افواہیں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں، کبھی جلد شادی  تو کبھی منگنی کی تاریخ کے حوالے سے دعوے کیے جارہے ہیں۔


راگھو چڈھا اور پری نیتی چوپڑا پرانے دوست ہیں، دونوں نے لندن اسکول آف اکنامکس میں ایک ساتھ تعلیم بھی حاصل کی۔

دونوں کو گزشتہ دنوں کئی بار ایک ساتھ ہوٹل میں بھی دیکھا گیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد دونوں کے رشتے کے حوالے سے افواہوں کو آگ ملی تھی، رشتے کے حوالے سے پری نیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی جانب سے کوئی لب کشائی نہیں کی گئی تھی۔


تاہم اب اداکارہ پری نیتی چوپڑا کا راگھو چڈھا سے رشتے سے متعلق افواہوں پر ردعمل سامنے آیا ہے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو میں پری نیتی چوپڑا نے اپنی ذاتی زندگی سے متلق افواہوں پر برہمی کا اظہار کیا۔


پری نیتی نے کہا کہ میڈیا پر میری ذاتی زندگی پر ہونے والی بحث اور اس حد کو پار کرنے کے درمیان میں ایک چھوٹی سی لکیر ہے، اس چھوٹی سی لکیر کو پار کر کے آپ کافی ذاتی اور  بے عزت ہوجاتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ میں تب ہی معاملات کو  واضح کروں گی جب غلط فہمی ظاہر ہو، اگر ضرورت  نہیں ہے تو میں  اپنے ذاتی معاملات کو نجی رکھوں گی۔


پری نیتی کا کہنا تھا کہ میں کبھی بھی اپنی زندگی کام یا کام کے لیے زندگی قربان نہیں کروں گی، میں ہمیشہ دونوں کے درمیان توازن برقرار رکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔

Previous Post Next Post