72 سالہ بزرگ نے مجھے ڈیٹ پر چلنے کی دعوت دی: آئمہ بیگ کا انکشاف

 پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ انہیں 72 سالہ معمر شخص نے ڈیٹ پر چلنے کی دعوت دی۔



یوٹیوب پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے آئمہ بیگ نے کہا کہ  مجھے 72 سالہ شخص کی فون کال موصول ہوئی، انہیں لگا تھا کہ میں امریکی ریاست اوہایو میں رہتی ہوں۔

آئمہ نے بتایا کہ سب سے دلچسپ بات جو مجھے اس ڈیٹ کی پیشکش میں لگی، وہ یہ تھی کہ اس شخص نے مجھے ناشتے پر پائن ایپل پین کیکس کھلانے کے لیے چلنے کا کہا تھا، مذکورہ شخص نے مجھ سے فون پر کہا کہ میں ایک جگہ جانتا ہوں جہاں پائن ایپل پین کیکس بہت اچھے ملتے ہیں تو میں آپ کے ساتھ وہاں جانا چاہتا ہوں۔


گلوکارہ نے کہا کہ میں نے کبھی پائن ایپل پین کیکس نہیں کھائے لیکن مجھے اس بات کا علم نہیں کہ وہ بزرگ مجھے یہی کھلانے لے کر چلنے کا کیوں کہہ رہے تھے۔


انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جب وہ 16 برس کی تھیں تو وہ ایک کال سینٹر میں کام کرتی تھیں تاکہ کچھ اضافی رقم جوڑ سکیں اور وہ لوگوں کو امریکا میں کیبل کنکشن فروخت کیا کرتی تھیں۔

Previous Post Next Post