خواتین کو غیر شرعی لباس پر سزا ملے گی، ایرانی عدلیہ

 تہران: ایران میں خواتین کو لباس کے معاملے پر شرعی قوانین کی خلاف ورزی پر سزا ملے گی۔



ایرانی عدلیہ کا کہنا ہے کہ خواتین کا حجاب اتارنا اسلامی جمہوریہ ایران اور اس کی اقدار سے دشمنی کو ظاہر کرنا ہے، خواتین کو لباس کے معاملے پر شرعی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر سزا ملے گی۔


ایرانی عدلیہ کے مطابق امن عامہ کو نقصان پہنچانے والوں سے نمٹنے کے لیے تمام ذرائع استعمال کریں گے، دشمن کے ساتھ تعاون کرنے والوں سے بھی سختی سے نمٹا جائے گا۔


یاد رہے کہ ایران میں حجاب اتارنے پر گرفتار ہو کر دوران حراست انتقال کرنے والی مہسا امینی کے معاملے پر کئی ماہ سے مسلسل احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور بیرون ممالک بسنے والے ایرانیوں کی جانب سے بھی حکومت کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ 


ایران میں مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی جس میں متعدد افراد ہلاک ہوئے جبکہ سینکڑوں افراد کو گرفتار  بھی کیا گیا۔

Previous Post Next Post