1995 کی سپر ہٹ فلم کرن ارجن کے ڈائریکٹر راکیش روشن نے انکشاف کیا ہے کہ فلم میں سلمان خان پہلی پسند نہیں تھے اور ان کی جگہ ایک اور اداکار کو کاسٹ کیا گیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار راکیش روشن نے انڈین آئڈل سیزن 13 میں شرکت کی جس میں انہوں نے بتایا کہ کرن ارجن میں سلمان خان کے کردار 'کرن سنگھ' کے لیے پہلے اجے دیوگن کو کاسٹ کیا گیا تھا لیکن کسی وجہ سے وہ یہ فلم نہیں کر پائے تھے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فلم کا پہلے نام ’کائنات‘ رکھا گیا تھا تاہم بعد میں اسے تبدیل کیا گیا۔
شو کے دوران راکیش روشن نے یہ بھی بتایا کہ فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ میں امیشا پٹیل کی جگہ پہلے کرینہ کپور کو کاسٹ کیا گیا تھا لیکن وہ بھی کسی وجہ سے فلم نہیں کرسکی تھیں۔