امریکا میں سپریم کورٹ اور وفاقی ججز کیلئے نئے ضابطوں کا اطلاق ہوگیا۔
خبرایجنسی کے مطابق ججوں کو مفت سفر، کھانے اور تحائف کی تفصیل فراہم کرنی ہوگی۔ نئے قواعد وضوابط میں ججوں کو غیرکاروباری تحائف بتانے کی ضرورت نہیں تاہم ججوں کو کمرشل جائیدادوں میں قیام، مہمان نوازی اورتحائف کا بتانا ہوگا۔
ڈیموکریٹ سینیٹر شیلڈن وائٹ ہاؤس نے قوانین میں تبدیلی کی تصدیق کی اور کہا کہ نئے قوانین ججوں کو معلومات عوام سے چھپانے سے روکیں گے۔
وفاقی عدلیہ کے حکام نے بھی ڈیموکریٹک امریکی سینیٹر شیلڈن وائٹ ہاؤس کی طرف سے منظر عام پر آنے والے ایک خط کی تصدیق کی۔
نئے قوانین ججوں کے لیے کسی نجی ریزورٹ میں مفت سفر، کھانا، شکار یا چھٹیاں گزارنا مشکل بنا دیں گے اور نئے قوانین ججوں کو معلومات عوام سے چھپانے سے روکیں گے، گورنمنٹ ایکٹ 1978 کے تحت امریکی سپریم کورٹ کے ججوں، وفاقی ججوں کو دیگر سرکاری اہلکاروں کی طرح سالانہ مالیاتی رپورٹس مکمل کرنا ہوتی ہے۔
نئے ضوابط 14 مارچ کو نافذ ہوئے ہیں جسےجوڈیشل کانفرنس کی ایک کمیٹی نے منظور کیا۔