خلا سے پاکستان کے مختلف حصے کیسے نظر آتے ہیں؟
انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) نے گزشتہ برسوں کے دوران خلا سے ہماری دنیا کی متعدد دنگ کر دینے والی تصاویر کھینچی ہیں۔
زمین کی سطح سے لگ بھگ 250 میل اوپر واقع آئی ایس ایس سے ہمارا یہ بڑا سیارہ کافی چھوٹا نظر آتا ہے۔
مگر پھر بھی آئی ایس ایس نے ایسی متعدد تصاویر کھینچی ہیں جو ہمارے سیارے کی خوبصورتی کو واضح کرتے ہیں۔
آئی ایس ایس نے خلا سے بھی پاکستان کی کئی تصاویر کھینچی ہیں جن میں سے چند آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔
کراچی
یہ تصویر ناسا کی ویب سائٹ پر جنوری 2021 کو پوسٹ کی گئی تھی۔
جب یہ تصویر کھینچی گئی تو آئی ایس ایس کراچی کے ساحلی حصے کے 261 میل اوپر پرواز کر رہا تھا اور اس موقع پر کراچی کی روشنیوں کی یہ تصویر کھینچی گئی۔
رات کے وقت پاکستان اور بھارت
ستمبر 2021 کی اس تصویر میں پاکستان اور بھارت کے شہروں کی روشنیوں کو آئی ایس ایس نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔
ایک اور رات میں لی گئی تصویر
پاکستان اور بھارت کے اوپر آئی ایس ایس نے یہ تصویر مارچ 2020 میں کھینچی تھی۔
پاکستان اور شمالی بھارت کی تصویر
آئی ایس ایس نے یہ تصویر اگست 2020 میں کھینچی تھی جس میں رات کے وقت پاکستان اور شمالی بھارت کے روشن حصوں کو دکھایا گیا ہے۔
پاک بھارت سرحد
یہ اگست 2011 کی تصویر ہے جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحد کو نارنجی رنگ کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔
درحقیقت یہ نارنجی رنگ فلڈ لائٹس کا ہے جو دونوں ممالک کی سرحدی لکیر پر روشن کی جاتی ہیں۔
اسلام آباد
یہ تصویر نومبر 2003 کی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی کو دکھایا گیا ہے۔