تنیشا خودکشی کیس میں گرفتار اداکار شیزان خان کی ضمانت منظور

 اداکارہ تنیشا کی خودکشی کے کیس میں گرفتار ساتھی اداکار شیزان خان کی ضمانت منظور ہو گئی۔



بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا کی عدالت نے گزشتہ برس گرفتار ہونے والے شیزان خان کی ضمانت ایک لاکھ بھارتی روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔

یاد رہے کہ شیزان خان کا خودکشی کرنے والی اداکارہ تنیشا شرما کے ساتھ تعلق تھا تاہم بعد ازاں دونوں کے درمیان تعلق ختم ہو گیا تھا۔



تنیشا نے 24 دسمبر 2022 کو ایک ٹی وی شو کے سیٹ پر پھندا لگا کر خودکشی کر لی تھی اور اداکارہ کی والدہ کے الزامات کے بعد تنیشا کی خودکشی کے اگلے ہی روز شیزان خان کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

Previous Post Next Post