سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کا کہنا ہے کہ اداکارہ علیزے شاہ میرے لیے زیرو ہے۔
اداکارہ روبینہ اشرف سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو اور نادیہ جمیل کے ہمراہ نجی ٹی وی شو کی مہمان بنیں جہاں میزبان کی جانب سے تینوں اداکاراؤں کو علیزے شاہ کے ڈرامے’ چاند رات اور چاندنی ‘ پر مارکس دینے کا کہا گیا جس پر اداکارہ عتیقہ اور نادیہ جمیل دونوں نے علیزے کو 7 مارکس دیے۔
روبینہ اشرف نے اپنی باری پر علیزے شاہ کو کوئی مارکس نہ دیتے ہوئے کہا کہ میرے لیے علیزے شاہ ہ زیرو ہے جس پر عتیقہ نے سوال کیا کہ لکس کی وجہ سے؟ اس پر روبینہ اشرف نے ہاں میں جواب دیا۔
اداکارہ نے اپنے مؤقف کی وضاحت کیلئے علیزے شاہ کی اداکاری پر بھی تنقید کی اور کہا کہ علیزے کو ہر ڈرامے میں لپ اسٹک اور کرلی بالوں کے ساتھ دیکھا جاتا ہے، میرے لیے علیزے زیرو ہے، علیزے کا سحری میں بھی میک اپ نہیں اتارا جاتا، اگر میں علیزے کیلئے کوئی ڈرامہ ڈائریکٹ کروں تو میں اسے کم ازکم ایک ڈرامے یا سین میں تو بغیر میک اپ کے دکھاؤں گی۔
روبینہ اشرف کا مزید کہنا تھا کہ علیزے جیسی اتنی un acting کا زمانہ بہت پہلے ہی ختم ہوچکا ہے، علیزے کی ایکٹنگ ڈرامے میں کہیں نہیں تھی۔
تاہم میزبان نے علیزے پر کیے گئے تبصرے کی مخالفت کی جس پر میزبان اور روبینہ اشرف کے درمیان تکرار بھی ہوگئی جس پر ساتھی اداکاراؤں نے اسے روبینہ کی رائے قرار دے کر بات ختم کروانے کی کوشش بھی کی لیکن میزبان اور اداکارہ دونوں ہی اپنے مؤقف پر ڈٹے رہے۔