جنوبی وزیرستان کے علاقے انگوراڈا میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انگور اڈا کے مقام پردہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں 7 سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔