نواز الدین نے بچوں سمیت گھر سے نکال دیا، اہلیہ

 بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز  نے بچوں سمیت گھر سے نکال دیا ہے۔



نواز الدین صدیقی اور ان کی اہلیہ عالیہ نواز الدین کے درمیان معاملات مزید بگڑ گئے۔ ان کی اہلیہ عالیہ نے سڑک پر کھڑے ہو کر ویڈیو بنائی اور دعویٰ کیا کہ نواز نے بچوں سمیت گھر سے نکال دیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ میں ابھی نواز کے بنگلے سے آئی ہوں، ہمیں بنگلے سے نکال دیا اور کہاگیا ہے کہ آپ اس بنگلے میں نہیں آسکتے ہیں۔

عالیہ نے بیٹی کی طرف کیمرے کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی بہت رو رہی ہے اور پریشان ہو رہی ہے، میرے پاس 81 روپے بھارتی پڑے ہیں، میرے پاس ہوٹل ہے نہ میرے پاس گھر ہے، کچھ سمجھ نہیں آ رہا بچوں کو کہاں لیکر جاؤں۔


بعد ازاں عالیہ نواز الدین نے ایک اور ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اور ان کے بچے کسی عزیز کے گھر ٹھہرے ہوئے ہیں۔


دوسری جانب نواز الدین صدیقی نے بچوں کو گھر سے نکالنے کی تردید کی ہے۔


خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے شوہر کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کروانے کے ساتھ ان پر بچے چھیننے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

Previous Post Next Post