بیوی کے آشنا کیساتھ بھاگنے پرشوہر نے انتقاماً آشنا کی بیوی سے شادی کرلی

 بہار: بھارت میں ایک شخص کی بیوی نے آشنا کے ساتھ فرار ہوکر شادی کرلی جس پر اُس شخص نے انتقاماً آشنا کی بیوی سے شادی رچالی۔ 



بھارتی میڈیا کے مطابق یہ انوکھا واقعہ ریاست بہار میں پیش آیا۔ جس کی ابتدا 2009 میں ہوئی تھی جب نیرج اور روبی کی شادی ہوئی تھی۔ ان کے چار بچے بھی ہوئے تاہم روبی نے مکیش نامی شخص کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات رکھے۔


نیرج کی سختی پر 2022 میں روبی مکیش کے ساتھ فرار ہوگئی۔ نیرج نے پولیس میں مکیش کے خلاف بیوی کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تاہم جب اسے پتہ چلا کہ دونوں نے شادی کرلی تھی تو وہ غصے میں آگیا۔

نیرج غصے میں مکیش کے گھر پہنچا اور اس کی بیوی کو شادی کی پیشکش کردی۔ مکیش کی بیوی بھی اس سے تنگ تھی اس لیے راضی ہوگئی۔ گاؤں والوں نے دنوں کی شادی کرادی۔


اتفاق کی بات ہے کہ نیرج کی بیوی کی طرح مکیش کی بیوی کا نام بھی روبی ہے۔

Previous Post Next Post