ارجنٹینا کے ورلڈ کپ فاتح کپتان لیونل میسی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، کرسٹیانو رونالڈو کے بعد 8 سو گول کرنے والے دنیا کے دوسرے فٹبالر بن گئے۔
ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ارجنٹینا فٹبال ٹیم پہلی بار ہوم گراونڈ پر ایکشن میں آئی اور فرینڈلی میچ میں ارجنٹینا نے پاناما کو دو گول سے ہرا دیا۔
پاناما کے خلاف فرینڈلی میچ میں تھیاگو المادا نے ارجنٹینا کو برتری دلائی اور کپتان لیونل میسی نے میچ کے 89 ویں منٹ میں ذریعے فری کک پر اپنا 8 سو واں اور میچ کا دوسرا گول بنایا۔
پاناما کے خلاف 0-2 سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد ارجنٹینا کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ ٹرافی کی جیت کا جشن بھی منایا۔
میسی انٹرنیشنل کیرئیر میں بھی 99 گول کر چکے ہیں، کیوراساؤ کے خلاف اپنے اگلے میچ میں انہیں انٹرنیشل میچز میں گولز کی سینچری مکمل کرنے کا موقع ملے گا۔