بالی وڈ کے ماضی کے سپر اسٹار دھرمیندرا نے فلم کیلئے نیا روپ دھار لیا

 کئی عرصے سے اسکرین سے دور بالی وڈ کے سینئر اداکار دھرمیندرا نے فلم تاج میں صوفی بزرگ شیخ سلیم چشتی کا کردار نبھانے کا انکشاف کیا ہے۔



دھرمیندرا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک صوفیانہ ڈھب میں لی گئی تصویر شیئر کی جس میں انہیں  مہرون رنگ کا جبہ ، سفید دستار اور داڑھی رکھے دیکھا گیا۔

تصویر کے ساتھ درج کیپش میں دھرمیندرا نے لکھاکہ دوستوں میں فلم تاج میں صوفی بزرگ سلیم چشتی کاکردار نبھارہا ہوں، یہ ایک چھوٹا لیکن اہم کردار ہے جس کیلئے آپ کی نیک خواہشات کی ضرورت ہے۔


اس پوسٹ پر جہاں دھرمیندرا کے نئے انداز کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا گیا وہیں ایک صارف نے پوچھا یہ کیوں ایک محنتی اداکار کی طرح برتاؤ کررہے ہیں؟


اس کے جواب میں دھرمیندر انے صارف کو بتایا کہ زندگی میں آپ اور مجھ سمیت ہر انسان جدوجہد کررہا ہے، آرام کا مطلب آپ کے خوابوں کا اور آپ کے خوبصورت سفر کا خاتمہ ہے۔

دوسری جانب ایک صارف نے اداکار کی تصیح کرتے ہوئے بتایا کہ صوفی بزرگ کا نام سالم نہیں سلیم چشتی ہے جس کے بعد  دھرمیندرا نے معذرت کرتے ہوئے تصحیحی ٹوئٹ بھی جاری کی۔

Previous Post Next Post