میسور: بھارتی ادکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا اور ایک ایرانی خاتون نے میسور شہر میں ان پر ریپ کا مقدمہ درج کرایا ہے۔
عادل خان درانی اپنی بیوی کی طرف سے فراڈ اور گھریلو تشدد کے الزامات میں ویسے ہی جیل میں ہیں اور ان کے خلاف خاتون نے ریپ کی ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایران نژاد خاتون نے ایف آئی آر میں دعویٰ کیا ہے کہ عادل نے شادی کا جھانسہ دے کر اس سے زیادتی کی ہے۔
خاتون کے مطابق جب اس نے عادل سے شادی کا مطالبہ کیا تو اس نے شادی سے انکار کردیا اور کہا کہ میرا اس طرح کا متعدد لڑکیوں کے ساتھ تعلق ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق عادل نے خاتون کو نازیبا تصاویر کے ساتھ بلیک میل کرنے کی کوشش کی اور اسے دھمکیاں بھی دیں۔