سابق چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام عثمان ڈار کے پرسنل اسسٹنٹ (پی اے) جاوید علی کا اقبالی بیان سامنے آگیا۔
جاوید علی نے اپنے ویڈیو بیان میں اعتراف کیا کہ این اے67 کی 4 یونین کونسلز کے 5 ٹھیکے داروں سے 50 لاکھ روپے جمع کیے اور عثمان ڈار کے بھائی احمد ڈار کو 50 لاکھ روپےکمیشن دیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے جاوید علی اور عثمان ڈار کو ساتھ بٹھا کر پریس کانفرنس کی تھی اور الزام لگایا تھا کہ جاوید علی پر تشدد کرکے اس سے بیان لیا گیا ہے۔