جمائما اشنا کی شادی کی ویڈیو پر افسردہ کیوں ہوگئیں؟
برطانوی پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر جمائما گولڈ اسمتھ نے اداکارہ اشنا شاہ اور گولفر حمزہ امین کی شادی میں شریک نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اشنا شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تقریب کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں جس میں حمزہ امین اداکارہ اشنا شاہ کو لینے بارات لے کر سفید شیروانی میں پہنچے تو دلہن لال لہنگے میں نظر آئیں۔
اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں شوہر سے محبت کا اظہار کیا اور لکھا کہ ’میری نینو والے مہاراجہ سے شادی ہوگئی‘۔
انہوں نے اپنی فیملی اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ’دنیا کے مختلف مقامات سے میری خوشیوں میں شامل ہونے کے لیے آنے پر اپنے دوستوں اور خاندان والوں کی بہت مشکور ہوں‘۔
ویڈیو پر جمائما نے تبصرہ کیا اور اشنا کو خوبصورت دلہن قرار دیا۔
اس کے علاوہ جمائما نے لکھا کہ ’میں بہت دکھی ہوں کیونکہ میں آپ کی شادی میں شریک نہیں ہوسکی، آپ سب کے لیے اور خاص طور پر آپ کی ساس کے لیے بہت سا پیار!‘