کراچی کے اسسٹنٹ کمشنر کا فیشن ایسا، ہر کوئی دیکھتا رہ جائے

 کراچی: شہر قائد کے ایک فیشن کے دلدادہ اسسٹنٹ کمشنر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق کچھ عرصے قبل ہی اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد ریونیو کا چارج سنبھالنے والے اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بھنگوار اپنے فیشن کے سبب سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئے۔

انسٹا گرام پر موجود ان کی تصاویر اور گانے کی ویڈیو عوام میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں۔







عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ان کی تصاویر سامنے آنے پر لوگ حیرانگی کا اظہار کررہے ہیں کیوں کہ عمومی تاثر ہے کہ سرکاری افسران اور ماڈلنگ کے درمیان بڑی تفریق ہے تاہم ہاظم نے اس بات کو غلط ثابت کردیا ہے۔

Previous Post Next Post