اداکارہ حرا خان کا گھٹنوں کے بل بیٹھ کر ارسلان سے اظہار محبت

 پاکستانی اداکارہ حراخان نے  گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اداکار ارسلان خان کو منفرد انداز میں پروپوز کردیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔



اداکار ارسلان خان نے اپنے  انسٹاگرام  اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ حرا خان کو ارسلان کو شادی کیلئے منفرد انداز میں پروپوز کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

حرا خان نے ارسلان سے اظہار محبت کے لیے ڈانس کیا اور پھر گھٹنوں پر بیٹھ کر ارسلان کے آگے انگوٹھی پیش کرتے ہوئے  پوچھاکہ کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟ جس کے جواب میں ارسلان خان  ’ہاں ‘کرتے ہوئے روپڑے ۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ  پر ارسلان خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ’ محبت پرسکون، مہربان اور ہمدرد ہے،  ہر لڑائی کا مطلب زہریلا ہونا اور ایک شخص کادوسرے پر چڑھائی کرنا نہیں ہے، آپ نے مجھے سکھایا کہ محبت تتلیوں سے  بڑھ کر ہے، آپ نے مجھے سکھایا کہ لڑائی کو ختم کرنا ہے رشتہ ختم نہیں، مجھے یقین دلانے کے لیے آپ کا شکریہ، مجھے یقین ہے کہ میری فیری ٹیل اس دنیا میں موجود ہے‘۔


ارسلان خان نے  اپنی پوسٹ میں حرا کو مخاطب کرتے ہوئے  لکھا کہ  ’ آپ مجھ سے کہتی ہیں کہ  جب سے ہم ملے ہیں میں نے آپ کو کوئی سرپرائز نہیں دیا  لہٰذا یہاں آپ کیلئے ایک سرپرائز ہے کہ جو میرا بہترین دوست ہے!  چلو شادی کرلیتے ہیں۔

Previous Post Next Post