گوجرانوالا میں منگنی توڑنے پر نوجوان نے لڑکی اوراس کے ماں باپ کوقتل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ نوشہرہ ورکاں کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کا ماموں کی بیٹی سے رشتہ طے ہوا تھا اور کچھ روز قبل لڑکی والوں نے منگنی توڑدی تھی جس پر ملزم والدہ کو لیکر منانے ان کے گھر آیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رشتے کیلئے راضی نہ ہونے پر ملزم نے فائرنگ کردی جس سے لڑکی اور اس کے والدین جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزم اور اس کی والدہ کو گرفتار کرلیا گیا اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔