اسلام آباد کے پارک میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کا خاکہ تیار

 اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے ہولناک واقعے میں ملوث مرکزی ملزم کا اسکیچ تیار کر لیا گیا۔



اسلام آباد پولیس نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم کا خاکہ تیار کر کے تمام تھانوں کو ارسال کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی عمر تقریباً 35 سال ہے، رنگ سانولہ اور قد 6 فٹ کے قریب ہے، اسکیچ 80 فیصد ملزم سے مشابہت رکھتا ہے۔


اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مشکوک افراد کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہےکہ اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں میاں چنوں کی رہائشی لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا تھا۔

پولیس کو بیان میں متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ دو ملزمان نے زیادتی کی، زیادتی کے بعد کپڑے دور پھینک دیے تاکہ وہ بھاگ نہ سکے، ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد کہا شام کے وقت پارک نہ آیا کرو۔

Previous Post Next Post