وسیم اکرم اور فواد خان کی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا پہلا ٹیزر جاری

 اداکار فواد خان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  وسیم اکرم کی فلم 'منی بیک گارنٹی' کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔



فلم کا پہلا ٹیزر زاشکو فلمز نے اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کیا جس کی جھلک وسیم اکرم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کی، جسے رواں برس عید الفطر پر سنیما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

ایکشن اور کامیڈی سے بھرے ٹیزر میں فواد خان کو وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کے ساتھ مزاحیہ انداز میں رقص کرتے دیکھا گیا۔


منی بیک گارنٹی کی ہدایت کاری فیصل قریشی نے دی ہے۔


فلم کی میگا کاسٹ میں وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ سمیت جاوید شیخ، فواد خان، عائشہ عمر، فیصل قریشی، میکال ذوالفقار، جان ریمبو، حنا دلپزیر، گوہر رشید، علی سفینا، مانی، کرن ملک سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

Previous Post Next Post