شادیوں میں پیسوں کی بارش ، اداکار سمیع خان برس پڑے

 ملک بھر میں جہاں ایک طرف اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتیں غریب آدمی کیلئے خوراک کی خریداری بھی مشکل بنارہی ہیں وہیں پنجاب میں شادیوں کی تقریب میں لاکھوں روپوں کی بارش پر ہر شخص حیران وپریشان ہے۔



سوشل میڈیا پر حال ہی میں منڈی بہاؤ الدین میں ہونے والی شادی کی تقریب میں پیسے لٹانے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں آسمان پر پیسوں کو اڑتے جب کہ نیچے کھڑے لوگوں کو لوٹتے دیکھا گیا۔

اداکار سمیع خان نے اس ویڈیو کو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا اور  سوال اٹھایا کہ یہ وہی ملک ہے جہاں غریب آدمی اپنے بچوں کیلئے آٹے کی لائن میں مرجاتا ہے؟ اداکار نے اس عمل کو بے حسی کی انتہا قرار دیتے ہوئے استغفار پڑھا۔

یہی نہیں اس سے قبل بھی سیالکوٹ کے گاؤں کی شادی کی وائرل ویڈیوز اور تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کو دنگ کیے رکھا تھا۔

نجی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اس شادی میں منہاج ہاؤس  کے مکینوں کی جانب سے 30 سے 35 لاکھ روپے  ساتھ ہی 12 سے 15  اسمارٹ فون بھی لٹائے گئے۔



دلہا نے نجی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ میں گھر میں سب سے چھوٹا اور لاڈلا ہوں گھر والوں کی جانب سے میری شادی کو یادگار بنانے کیلئے ہفتوں پہلےروزانہ  پیسے لٹانے کا سلسلہ  شروع کیا گیا، شادی میں لٹائی گئی رقم اتنی زیادہ تھی کہ لوٹنے والے تھک گئے لیکن پیسے ختم نہ ہوئے۔

دلہا کے بھائی کا کہنا ہے کہ پیسے لوٹنے کے چکر میں بچوں نے ہمارے گھر کا میٹر اور ساتھ گھر کی دیوار بھی توڑدی۔

Previous Post Next Post