قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی پرانی یادیں تازہ کرنے لاڑکانہ میں اپنے اسکول پہنچ گئے۔
شاہنواز دھانی نے گزشتہ روز اپنے آبائی علاقے لاڑکانہ میں اس اسکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اپنی پرائمری کی تعلیم مکمل کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہنواز دھانی بچوں کے ہمراہ کلاس میں بینچز پر بیٹھے ہوئے ہیں، دھانی کو اپنے درمیان دیکھ کر بچوں نے قومی کرکٹر کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور ان کا آٹوگراف بھی لیا۔
دھانی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ' میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں اپنے پرائمری اسکول آیا، استاد اور شاگردوں سے ملاقات کی'۔
انہوں نے لکھا کہ ' والد پرائمری کے بعد میری فیس ادا نہیں کرسکتے تھے اس لیے میں نے اس اسکول سے چھٹی کلاس تک تعلیم حاصل کی اور پھر میں نے سرکاری اسکول میں داخلہ لیا۔