آئی ایم ایف والے قسط نہ بھرنے پر پاکستان کا بجلی کا میٹر اتار کرلے کرگئے: بریک ڈاؤن پر علی ظفر کا تبصرہ

 پاکستانی گلوکار علی ظفر بھی دیگر شوبز سلیبرٹیز کی طرح سوشل میڈیا پر خاصے ایکٹو رہتے ہیں   بجلی بریک ڈاؤن کے دوران بھی گلوکار  اپنی سوشل میڈیا مصروفیات سے  مداحوں کو  بھر پور لطف کروانا نہ بھولے۔



 علی ظفر نے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک ٹوئٹ کو   مداحوں سے شیئر  کیا جس میں  درج تھا کہ’ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ  آئی ایم  ایف والے قسط ادا نہ کرنے  پر پاکستان کا بجلی کا میٹر اتار کر لے گئے ‘۔

 گلوکار کی ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین لطف اٹھائے بغیر نہ رہ سکے   جس کے بعد متعدد سوشل میڈیا صارفین کی جانب  سے علی ظفر کی ٹوئٹ پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری رہا۔

واضح رہے کہ نیشنل گرڈ میں خرابی کی وجہ سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کا بیشتر حصہ بجلی سے محروم  ہے۔

وزیر توانائی خرم دستگیر کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ ملک بھر میں بجلی کی بحالی کےلیے رات 10 بجے تک ڈیڈلائن مقرر کی ہے، اسلام آباد، پشاور، ملتان اور سکھر میں بجلی تقسیم کارکمپنیزکوبجلی جزوی بحال کی ہے جب کہ واپڈا اور کے الیکٹرک کو بجلی کی جلد از جلد بحالی کیلئے قریبی رابطے میں ہیں، کوشش ہے کہ طےکردہ ڈیڈلائن سے قبل بجلی بحال کردی جائے۔

Previous Post Next Post