پاکستان میں سونے کی قیمت میں 20 جنوری سے مسلسل اضافہ ہورہا تھا اور وہ 30 جنوری کو اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی جب ایک تولہ سونا 2 لاکھ 10 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔
31 جنوری کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 9 ہزار روپے کمی آئی ہے اور اب نئی قیمت 2 لاکھ 1 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 716 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 72 ہزار 754 روپے ہوگئی۔
چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 50 روپے کی کمی آئی جس کے بعد فی تولہ چاندی 2250 روپے ہوگئی۔
عالمی صرافہ بازار میں سونا 22 ڈالر کم ہوکر 1902 ڈالر فی اونس ہوگیا۔