فلم ’کہو نا پیار ہے‘ میں ہریتھک کا چھوٹا بھائی بننے والا اداکار اب کیسا دکھتا ہے؟

 بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن کی پہلی فلم ’کہو نا پیار ہے‘ میں ان کے چھوٹے بھائی کا کردار نبھانے والے اداکار نے انسٹاگرام پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے ہریتھک کو بھی مینشن کیا۔



23 برس قبل 2000 میں ریلیز ہوئی سپر ہٹ فلم میں ابھیشک شرما نے بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کیا تھا جس میں ان کے کردار کا نام 'امیت' تھا۔

ابھیشک نے انسٹاگرام پر فلم کی ایک تصویر شیئر کی اور کہا کہ زندگی کا لمبا سفر طے ہوچکا، مجھے خوشی ہے کہ میں اس تاریخی فلم کا حصہ تھا، میں نے اس فلم سے سیکھی گئی باتوں کو اب تک اپنے ذہن میں رکھا ہوا ہے۔

ابھیشیک نے  فلم میں کام کرنے کا موقع دینے پر راکیش روشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے مجھے میرے شوق سے روشناس کروایا۔


ابھیشک نے ’بڑے بھائی‘ ہریتھک روشن کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سفر کی وجہ سے میرا بچپن بہت اچھا رہا۔

Previous Post Next Post