وزن کم کیا تو لوگوں نے کہا منشیات لینا شروع کردی ہے: فیصل قریشی

 معروف اداکار فیصل قریشی نے کہا ہےکہ جب انہوں نے اپنا وزن کم کیا تو لوگوں نے کہنا شروع کردیا کہ منشیات لینی شروع کردی ہے۔



فیصل قریشی حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئے جس دوران میزبان نے انہیں 3 اداکاراؤں (مدیحہ امام ، اشنا شاہ اور سجل علی )کے نام دے کر تین آپشن دیے کہ وہ ان میں کس اداکارہ سے شادی، کس کو ڈیٹ اور کس کو قتل کریں گے؟ اس پر فیصل نے کہا کہ بھلا میں کسی کو قتل کرنا کیوں چاہوں گا۔

فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ اشنا کی شادی ہورہی ہے اور مدیحہ کی نہیں ہورہی اگر مدیحہ اشنا میں سے کسی کو بہتر لگے تو کرلیں، ڈیٹ پر اشنا شاہ کے ساتھ جانا چاہوں گا جب کہ سجل علی کو نظر انداز کروں گا۔

دوسری جانب فیصل قریشی نے خود سے منسوب ڈرگس لینے کی افواہوں پر بھی بات کی  اور کہا کہ ایک بار جب میں نے اپنا وزن کم  کیا تو لوگوں نے کہنا شروع کردیا کہ میں نے منشیات لینی شروع کردی ہے، کوئی ان لوگوں کو بتائے کہ ہمارے پاس کھانا کھانے کا وقت نہیں تو ہم ڈرگس کیسے لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں کوئی بھی شخص کسی کے لیے بھی کچھ بھی بول دیتا ہے جو کہ اسے نہیں کہنا چاہیے نہ ہی لوگوں کو ایسی افواہیں پھیلانی چاہیے۔

Previous Post Next Post