فلم پٹھان میں شاہ رخ ، جان ابراہم اور دیپیکا نے کتنا معاوضہ لیا؟

 بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ گزشتہ روز ریلیز ہوئی جس نے پہلے ہی دن کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے۔



بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  یش راج کے بینر تلے بننے والی فلم رواں برس کی میگا بجٹ فلموں میں سے ایک ہے جس کی تیاری کے لیے  240 کروڑ بھارتی روپے کا خرچہ ہوا ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے پٹھان میں کام کرنے کے سب سے زیادہ35 کروڑ بھارتی روپے وصول کیے۔

اس کے بعد اداکار جان ابراہم نے فلم میں کام کرنے کا  15 کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا، اس کے علاوہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے فلم کے 10 کروڑ روپے لیے۔

بتایا جارہا ہے کہ 150 کروڑ روپے فلم کی پروڈکشن پر خرچ ہوئے جب کہ ڈائریکٹر سدھارتھ آنند کو 15 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔


فلم کی تشہیری مہم پر 15 کروڑ کے اخراجات آئے، یہ تمام اخراجات ملا کر ’پٹھان‘ کا کُل بجٹ 240 کروڑ روپے بنا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پٹھان کو بھارت سمیت دنیا کے 100 ممالک میں ریلیز کیا گیا ہے جہاں پہلے ہی شاہ رخ خان کی فلم اور گانوں کےخوب چرچے ہو رہے ہیں۔

فلم میں سلمان خان نے بھی کیمیو رول ادا کیا ہے، سلمان خان فلم میں چلتی ٹرین میں دھواں دار انٹری دیتے ہوئے دکھائی دیے۔

دبنگ خان نے شاہ رخ خان یعنی پٹھان کو بچایا، شاہ رخ خان  2018 کی آخری فلم ’زیرو‘  کے 4 سال بعد بڑے پردے پر جلوہ گر ہوئے ہیں۔

Previous Post Next Post