آپ نے ہیرے جیسے آدمی کو کھودیا‘، سوشل میڈیا صارف کی تنقید پر علیزا کا جواب

 اداکار فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزا سلطان نے سوشل میڈیا پر صارفین کی تنقید پر اپنی حالیہ زندگی کو بہترین قرار دے دیا۔



انسٹاگرام پر علیزا سلطان کا سوشل میڈیا پوسٹ پر ردعمل وائرل ہے جس میں شمائلہ نامی انسٹاگرام صارف نے  علیزا سلطان کو  مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ نے ایک ہیرے جیسے آدمی کو کھودیا اللہ آپ کو ہدایت دے ، زندگی بڑی کڑوی ہے کیا مستقبل ہے آپ کے بچوں کا ؟

صارف کی تنقید پر علیزا نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ حال بہترین اور مستقبل الحمداللہ ۔


واضح رہے کہ کراچی کی فیملی کورٹ نے اداکار فیروز خان کو بیٹے سلطان کیلئے 50 اور بیٹی فاطمہ کیلئے 30 ہزار ماہانہ دینے کا حکم دے رکھا ہے۔


دوسری جانب  اداکار فیروز خان نے سابقہ اہلیہ علیزا سلطان خان سمیت متعدد شوبز شخصیات کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا ہے جس میں جھوٹے الزامات لگانے کی بنیاد پر کروڑوں روپے ہرجانے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

Previous Post Next Post