معروف بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان ان کے پسندیدہ کو اسٹار ہیں۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ دیپیکا پڈکون نے کہا کہ شاہ رخ اور میں بہت خوش قسمت ہیں کہ ہمیں فلم اوم شانتی اوم سے شروع ہونے والی کچھ بہترین فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا، میں اپنے پسندیدہ کو اسٹار کے ساتھ کام کررہی ہوں،ہمارا ایک اچھا تعلق ہے اور میرے خیال سے ناظرین بھی ہمیں ساتھ کام کرتا ہوا دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
فلم پٹھان میں شاہ رخ کے ساتھ کام کے تجربے پر بات کرتے ہوئے دیپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ ہم دونوں اس فلم کا کریڈیٹ لے سکتے ہیں، فلم کیلئے شاہ رخ خان نے اچھی ورزش اور کھانے پینے کا خیال رکھا ہے لیکن یہ ایک ٹیم ورک ہے جس کے ساتھ ہم نے کام کیا ہے۔
دوران گفتگو اداکارہ نے فلم پٹھان میں اپنے کردار سے متعلق کہا کہ یہ ایک ایسا کردار ہے جو میں نے اس سے پہلے کبھی نہیں نبھایا۔
واضح رہے فلم پٹھان میں اداکارہ ایک جاسوس کا کردار ادا کررہی ہیں اور یہ فلم 25 جنوری کو ریلیز ہونے والی ہے جبکہ بھارت میں فلم پٹھان تنازع کاشکار ہے۔
دیپیکا پڈوکون اوم شانتی اوم، چنائے ایکسپریس اور ہیپی نیو ائیر سمیت کئی بالی وڈ فلموں میں شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ گرہوچکی ہیں اور اب جلد ہی ان کی فلم پٹھان بھی ریلیز ہونے والی ہیں۔