ٹک ٹاکر نے اسلام کی خاطر لاکھوں فالوورز والا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا

 پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر حسن عابد نے اسلام کی خاطر لاکھوں فالوورز  والے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سمیت یوٹیوب چینل بھی ڈیلیٹ کر دیا۔



حسن عابد سوشل میڈیا پر اپنی 'ٹرانسیشن ویڈیوز' کے باعث خاصے مقبول تھے، یہی وجہ تھی کہ ان کی ایک ایک ویڈیو وائرل ہوتی جس پر ہزاروں لاکھوں ویوز آتے۔


گزشتہ ہفتے انسٹاگرام پر حسن عابد نے ایک موٹیویشنل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے طویل نوٹ لکھا اور ساتھ ہی اعلان کیا کہ انہوں نے مذہب کی خاطر گناہوں سے بچنے کے لیے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس حذف کر دیے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ 'شاید لوگ سمجھ رہے ہوں گے کہ میں نے یہ اچانک کیا ہے لیکن نہیں، میں کئی عرصے سے اس بارے میں سوچ رہا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ جس کے پاس میری کوئی بھی ویڈیو ہے وہ برائے مہربانی ڈیلیٹ کر دے، مجھے امید ہے کہ آپ سب سمجھیں گے'۔


حسن نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ 'میں سوشل میڈیا اسی لیے چھوڑ  رہا ہوں کیونکہ میں آپ لوگوں کو گانے سنانے کی وجہ بنتا تھا، اور آپ لوگوں کو گناہگار کرتا تھا، اسی کی وجہ سے میرے گناہوں میں مزید اضافہ ہوتا'۔


سابق ٹک ٹاکر نے مزید لکھا کہ 'مجھے اپنے اس فیصلے پر کسی قسم کا کوئی ملال نہیں، امید ہے آپ سب بھی میرے اس فیصلے کا احترام کریں گے'۔

Previous Post Next Post