خانہ کعبہ میں برفباری کی جعلی ویڈیو وائرل، سعودی حکام کو وضاحت کرنا پڑگئی

 خانہ کعبہ میں برفباری کی ویڈیو پر سعودی حکام کو وضاحت جاری کرنی پڑگئی۔



سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا تھاکہ مسجد الحرام میں پہلی بار برفباری ہوئی ہے۔


یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور بغیر کسی کے تحقیق کے پھیلایا گیا۔


اس پر سوشل میڈیا صارفین نے طرح طرح کے تبصرے کیے ہیں تاہم اب سعودی حکام نے برفباری کی ویڈیو پر ردعمل جاری کیا ہے۔

سعودی میٹرولوجیکل سینٹر کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خانہ کعبہ میں برفباری کی ویڈیو جعلی (فیک) ہے۔

Previous Post Next Post