اداکارہ کنزہ ہاشمی کا پہلا عمرہ

 پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک اداکارہ کنزہ ہاشمی نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔



اداکارہ کنزہ ہاشمی کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خانہ کعبہ کی تصویر اور ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہیں اپنی والدہ کے ہمراہ خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔


اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ 'الحمداللہ، سال کے اختتام پر میں نے اپنی والدہ کے ساتھ پہلا عمرہ ادا کر لیا ہے۔'


انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ 'خانہ کعبہ کو حقیقت میں دیکھنے کا تجربہ بہت   خوبصورت ہے، یہ بہت جادوئی، معجزاتی، پرامن ہے!! اس سے زیادہ میں کیا مانگو، ہر چیز کیلئے بہت شکر گزار ہوں۔'

کنزہ ہاشمی نے مزید لکھا کہ 'اے اللہ میں آپ سے گناہوں کی معافی مانگتی ہوں جو ہم نے ماضی کیے ہیں، جو اپنی حد سے تجاوز کرگئے اور جو ہم نے کھلے اور چھپے میں کیے، آپ واحد ہیں اور آپ ہر چیز پر قدرت رکھتے ہیں، تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے۔'


اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں مداحوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھنے کے بارے میں بھی بتایا۔

Previous Post Next Post