امریکا میں 6 سالہ طالب علم نے خاتون ٹیچر کو گولی ماردی

 امریکا :کلاس میں بحث کے دوران 6 سالہ طالب علم نے خاتون ٹیچر کو گولی ماردی



غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست ورجینیا میں پیش آیا جہاں رچنیک اسکول میں ایک طالب علم نے خاتون ٹیچر پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہےکہ فی الحال یہ بات غیر واضح ہےکہ طالب علم کے پاس اسلحہ کہاں سے آیا جب کہ اس واقعے میں گولی حادثاتی طور پر نہیں چلی، فائرنگ کا نشانہ بننے والی 30 سالہ ٹیچر کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق واقعہ گریڈ ون کی کلاس میں پیش آیا جہاں طالب علم اور ٹیچر کے درمیان کسی بات پر بحث ہوئی جس پر لڑکے نے ٹیچر پر گولی چلادی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ طالب علم کے پاس کوئی خودکار ہتھیار نہیں تھا اس لیے عام پستول سے فائرنگ کی۔

Previous Post Next Post