سینیگال میں دو بسوں میں تصادم، حادثے میں 40 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

 افریقی ملک سینیگال میں بس حادثے میں 40 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔



برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق سینیگال میں 2 مسافر بسوں میں تصادم کے نیتجے میں ہلاک افراد کی تعداد 40 ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں کم سے کم 87 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہو اکہ حادثہ ایک بس کے ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، جو سامنے آتی ہوئی بس سے ٹکرا گئی۔

سینیگال کے صدر نے ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے روڈ سیفٹی کو مزید بہتر بنانے کا وعدہ کیا ہے۔

افریقی ملک سینیگال میں ٹریفک حادثات معمول کی بات ہیں لیکن اس حادثے کو حالیہ سالوں کا سب سے بدترین حادثہ قرار دیا جارہا ہے۔

Previous Post Next Post