کراچی میں رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب منی ٹرک کی ٹکر سے اسکول سے وآپس آنے والے دو سگے بھائیوں سمیت تین بچے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب پیش آیا، تینوں بچے موٹر سائیکل پر سوار تھے اور اسکول سے واپس آرہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں تینوں بچوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، بچوں کی شناخت نعمان، لقمان اور عبداللہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ نعمان اور لقمان سگے بھائی ہیں۔
پولیس نے بتایاکہ تینوں بچے رزاق آباد دھنی بخش گوٹھ کے رہائشی تھے۔ پولیس نے منی ٹرک کو تحویل میں لے لیا تاہم ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 9 سے 12 سال کے درمیان ہیں، حادثے کے وقت تینوں بچے اسکول یونیفارم میں تھے۔