دوسری بیٹی پیدا ہونے پر ماں نے 3 دن کی نومولود کو قتل کردیا

 بھارت میں دوسری مرتبہ  بیٹی پیدا ہونے  پر ماں نے 3 دن کی نومولود بیٹی کو گلا دبا کر مار ڈالا۔



بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مہاراشٹرا میں پیش آیا جہاں 25 سالہ ماں نے اپنی 3  دن کی بیٹی کا رومال سے گلا دبا کر قتل کردیا۔  

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دوسری بیٹی کی پیدائش پر خاتون افسردہ ہوگئی اور اس نے گزشتہ سال 29 دسمبر کو رومال کی مدد سے اپنی 3 دن کی نومولود کا گلا دبا کر قتل کردیا۔ 

بھارتی پولیس نے  ماں کو نومولود  بیٹی کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

Previous Post Next Post