پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونا 2 لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا

ملک میں سونے کا بھاؤ تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گیا ہے اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونا 2 لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا۔



آج ملک میں فی تولہ سونا 7000 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 2 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونا 6000 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 73 ہزار 610 روپے کا ہوگیا ہے۔

ادھر عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر کم ہوکر 1936 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

Previous Post Next Post