مراکش کی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے پرکولمبیا سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔
جنوبی افریقا میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ 2010 کا آفیشل گانا 'وکا وکا دِس ٹائم فار افریقا' گانے والی نامور گلوکارہ شکیرا نے مراکش کی جیت کے بعد ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ آج فیفاورلڈکپ کےکوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔
مراکش فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب اور پہلی افریقی ٹیم بن گئی ہے۔