وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فوج کی کمان میں تبدیلی کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات ہوئی تھی۔
پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ انھوں نے پرویز الہٰی سے اسمبلی توڑنے کے متعلق پوچھا تو پرویزالہٰی نے کہا انہیں کچھ نہیں پتا، اللہ جانتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو اسمبلیاں ٹوٹیں گی صرف وہیں الیکشن ہوں گے، قومی اسمبلی نہ تحلیل کریں گے نہ وقت سے پہلے جنرل الیکشن میں جائيں گے ، اگر آپ نے فیصلہ کرلیا ہے تو دیر کس بات کی؟ انتظار کس کا؟ استعفے دو ، باہر جاؤ ، کرپٹ نظام سے نکل رہے ہو تو سینیٹ سے بھی نکلو ، آزاد کشمیر سے بھی نکلو ، گلگت بلتستان سے بھی نکلو ، اپنے صدر کو بھی نکالو ۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن مفت میں نہیں ہوتے اس سے خزانے پر بوجھ پڑتا ہے۔ رانا ثنا اللہ نے اسمبلیاں توڑنے کو غیر سیاسی و غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسمبلیوں کو توڑنے سے روکنے کا ہر آئينی عمل اپنائيں گے، کوشش کریں گے اسمبلیاں تحلیل نہ ہوں۔