پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور بالی وڈ اسٹار ہریتھک روشن کی ملاقات کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان اور ہریتھک کی ملاقات سعودی عرب میں ہونے والے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول کے موقع پر ہوئی۔
تصاویر اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں اسٹارز ایک ٹیبل پر موجود ہیں اور محو گفتگو ہیں۔
ماہرہ اور ہریتھک کی ملاقات کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور مداحوں نے اس پر طرح طرح کے تبصرے کیے ہیں۔
خیال رہے کہ ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول سعودی عرب کے شہر جدہ میں جاری ہے جس میں شاہ رخ خان، رنبیر کپور، کاجول، سونم کپور سمیت کئی اداکاروں نے شرکت کی ہے، یکم دسمبر سے جاری فیسٹول کل 10 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔